karbani ka bail new update 2022

 

کراچی کی مویشی منڈی، ایک سے ڈیڑھ لاکھ روپے کے درمیان آپ کو کیسا جانور مل سکتا ہے؟

 
مہنگائی کے اس دور میں جہاں ہر چیز ہی مہنگی ہوئی ہے وہیں قربانی کے جانوروں کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے- عیدالاضحیٰ کی آمد قریب ہے اور اس موقع پر لوگوں کی ایک بڑی تعداد قربانی کے جانوروں کی خریداری کے لیے مویشی منڈی کا رخ کرتی ہے- لیکن اس بار بڑھتی ہوئی مہنگائی نے ان جانوروں کی خرید و فروخت کو بھی چیلنج بنا دیا ہے-
 
جہاں ایک جانب بیوپاری حضرات اپنے جانوروں کے دام بڑھا چڑھا کر بتا رہے ہیں وہیں دوسری طرف خریدار حضرات بھی قوتِ خرید کم ہونے کے سبب اپنی جیب کی طاقت کے مطابق جانور کے خریدنے کی خواہاں ہیں- جس کا نتیجہ یہ ہے کہ منڈی میں بہت کم ہی سودے ہوتے نظر آتے ہیں-
 
ہماری ویب کے نمائندے نے کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں قائم مویشی منڈی جو کہ ایشیاﺀ کی سب سے بڑی مویشی منڈی بھی ہے کا خصوصی طور پر دورہ کیا اور وہاں انہوں نے ایسے جانوروں کی تلاش کی جو ایک سے ڈیڑھ لاکھ روپے کے درمیان خریدے جاسکتے ہیں-
 
 
خوش قسمتی سے وہ اس میں کامیاب رہے اور انہوں نے اس وِزٹ کو ویڈیو کی صورت میں فلمبند کیا ہے تاکہ ہماری ویب کے صارفین بھی یہ جان سکیں کہ کراچی کی مویشی منڈی میں عیدِ قرباں کے موقع پر انہیں ایک سے ڈیڑھ لاکھ روپے کی قیمت کے درمیان کیسا جانور مل سکتا ہے اور وہ کتنا وزنی یا پھر کتنا خوبصورت ہوگا؟ آپ بھی یہاں دی گئی ویڈیو دیکھ کر ہر بات کا بخوبی اندازہ لگا سکتے ہیں-
 
ایک سے ڈیڑھ لاکھ کی رقم مخصوص کرنے کی وجہ یہ ہے کہ اس وقت زیادہ تر قربانی کے خواہشمند افراد اسی رینج میں جانور تلاش کر رہے ہیں جو کہ مناسب خصوصیات کے ساتھ منڈی میں دستیاب بھی ہے-
 
درحقیقت اس وقت نے مہنگائی نے خریدار اور فروخت کنندہ دونوں کو ہی بری طرح متاثر کیا ہے-
 
ایک بیوپاری کا کہنا تھا گھوٹکی سے جو ٹرالا ہم پہلے 35 ہزار روپے میں کراچی لاتے تھے وہ اب ڈیڑھ لاکھ روپے کی ادائیگی کے بعد کراچی میں آیا ہے- اس کے علاوہ یہاں جگہ بھی 3 لاکھ روپے میں خریدی ہے- یہی نہیں ہمارے راشن پانی اور سارا سال جانور کی دیکھ بھال پر آنے والے خرچ میں بھی اضافہ ہوگیا ہے- اضافی اخراجات کے سبب ہی جانوروں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوچکا ہے-
 
 
اسی بیوپاری کے مطابق اس وقت کے پاس موجود اس وقت جس جانور کی ایک لاکھ 60 ہزار کی ڈیمانڈ کی جارہی ہے اس کا سودا 1 لاکھ 35 یا 40 ہزار میں طے ہونا ممکن ہے- ایسے جانور کا وزن تقریباً 4 من کے قریب ہے جبکہ یہ دو دانت کا جانور ہے اور خوبصورت بھی نظر آتا ہے- جبکہ اسی جگہ پر موجود متعدد جانوروں کی قیمت 1 لاکھ سے ڈیڑھ لاکھ کے درمیان تھی-
 
لمپی اسکن کی بیماری کی ویکسینیشن کے حوالے سے بیوپاری کا کہنا تھا کہ ہم اپنے شہر سے ہی جانوروں کی تمام ویکسین کروا کر یہاں آئے ہیں اور ہمارے پاس ہر قسم کا ثبوت بھی موجود ہے جو ڈاکٹروں سے تصدیق شدہ ہے-
 
اوپر دی گئی ویڈیو میں آپ دیگر بیوپاریوں کے پاس موجود جانوروں کی قیمت اور ان کے وزن کے بارے میں تفصیل سے جان سکتے ہیں اس لیے مزید اور مکمل تفصیلات کے لیے ویڈیو ضرور دیکھیں-

Post a Comment

0 Comments